• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا کی ’نسل کشی‘،سوچی نے عالمی عدالت انصاف میں الزامات رد کر دیئے

کراچی (نیوزڈیسک)روہنگیا کی ’نسل کشی‘سے متعلق آنگ سان سوچی نے عالمی عدالت انصاف میں الزامات رد کر دیے،دوسری جانب امریکہ نے میانمار کے چار فوجی رہنماؤں پر تعزیرات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں کمانڈر ان چیف بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی دی ہیگ میں اقوامِ متحدہ کی عالمی عدالت انصاف، آئی سی جے میں نسل کشی کے الزامات کے خلاف اپنے ملک کا دفاع کر رہی ہیں۔امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی آنگ سان سوچی ان الزامات کا جواب دے رہی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ میانمار نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم کیے۔انھوں نے کہا کہ میانمار کے خلاف مقدمہ ’نامکمل اور غلط‘ ہے۔

تازہ ترین