• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگرام ائیر بیس کے قریب دھماکا اور فائرنگ ،2افراد ہلاک

کابل (جنگ نیوز)طالبان نے افغان صوبے پروان میں امریکا کے بڑے فوجی اڈے بگرام ائیر بیس پرحملہ کرکے درجنوں فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔دوسری جانب غیرملکی میڈیا نے دو افراد کے ہلاک اور 80کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ضلع بگرام میں امریکا کی مرکزی ملٹری بیس کے باہر طالبان کے خودکش حملے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2افراد ہلاک اور 80سے زائد زخمی ہوگئے۔اے ایف پی کے مطابق مقامی حکام نے کہا کہ علی الصبح ہونے والے حملے میں ایک خودکش بمبار نے پروان صوبے کے ضلع بگرام میں امریکی ملٹری بیس کے قریب ہسپتال کی عمارت کے باہر بارودی مواد سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔

تازہ ترین