• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آرمی چیف سے متعلق قانون سازی جلد کی جائے، عمران خان، نظرثانی دائر کرنے پر بھی مشورے

آرمی چیف سے متعلق قانون سازی جلد کی جائے، عمران خان


اسلام آباد(جنگ نیوز‘ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئےقانون سازی کا عمل فوری شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک کو اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا ٹاسک دے دیا۔اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا‘ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے بارے میں مشاورت کی گئی جبکہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے سے متعلق صلاح مشورہ بھی کیاگیا ۔ وزاعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئےقانون سازی کا عمل جلد شروع کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کی دی گئی (6 ماہ کی) مدت کے اندر قانون سازی کا عمل کیا جائے۔

تازہ ترین