• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی جرم کے بغیر ڈیڑھ سال سے قید بھگت رہا ہوں، فواد حسن فواد

 اسلام آباد (طارق بٹ) نیب کی تحویل میں طویل عرصہ گزارنے والوں میں شامل فواد حسن فواد نے لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کے لئے رجوع کرلیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ انہیں ریاستی حکام کی انہونی خواہشات کے آگے سر نہ جھکانے کی سزا دی جارہی ہے۔ انہوں نے کسی ج ر م کا ارتکاب کیا ہے اور نہ ہی کثیر المنزلہ پلازا کی تعمیر میں کوئی گٹھ جوڑ ہے۔ سرکاری رہائش گاہ کے سوا ان کا کوئی ذاتی مکان نہیں ہے۔ وہ سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں، سرکاری رہائش گاہ بھی خالی کرنی ہوگی۔ فواد حسن فواد سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری رہے۔ وہ گزشتہ 17ماہ سے قید بھگت رہے ہیں۔ ایک اور بیورو کریٹ احمد چیمہ کو قید میں 22ماہ گزر گئے ہیں۔ انہیں 5جولائی 2018کو آشیانہ ہائوسنگ اسکیم کیس کو گرفتار کیا گیا تھا۔ شہباز شریف کے ساتھ ان کی بھی ضمانت منظور ہوئی لیکن آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ان کی ضمانت منظور نہ ہوئی۔ فواد حسن فواد کا بھی اپنی اپیل میں موقف ہے کہ وہ کسی جرم کے بغیر ڈیڑھ سال سے قید بھگت رہے ہیں۔

تازہ ترین