• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مظفرگڑھ میں بھی وکلاء کا عدالتی عملے پر تشدد، فرنیچر توڑ دیا

مظفرگڑھ میں بھی وکلاء کا عدالتی عملے پر تشدد


مظفرگڑھ(نمائندہ جنگ)مظفرگڑھ میں بھی وکلانے عدالتی عملے سےمعمولی جھگڑے کےبعد جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کردیا،کمپیوٹرز،کرسیاں،گملے توڑدئیے اورعملے کو تشدد کا نشانہ بنایااورکوریج کیلئےآنیوالےمیڈیا نمائندوں کےموبائل بھی چھین لئے۔وکلا کے تشددسے 2 عدالتی اہلکار زخمی ہوئےگئے۔ وکلا نے عدالتی یلیف کیخلاف تھانے میں درخواست بھی دیدی۔عدالتی ذرائع کےمطابق شہبازنامی وکیل اور عدالتی اہلکار میں معمولی بات پر جھگڑا اور ہاتھا پائی ہوئی‘واقعےکے بعد 30 سے زائد وکلانے جوڈیشل کمپلیکس پردھاوا بول دیا‘توڑ پھوڑ کی‘ کمپیوٹرز‘ پرنٹرز‘ کرسیاں توڑ دیں اور عدالتی عملے کو گملے مارے۔ بعدازاں وکلا نعرہ بازی کرتے ہوئے واپس بار رومروانہ ہوگئے‘ عدالتی ذرائع کے مطابق وکلا کے تشدد سے 2 عدالتی اہلکار زخمی ہوئےجنہیں ریسکیو 1122 نےاسپتال منتقل کیا۔

تازہ ترین