• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل سوار تاجر سے 34 لاکھ چھین کر فرار، لوٹ مار کی متعدد وارداتیں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 6گاڑیوں ،متعدد موٹرسائیکلوں،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ وارث خان کو ذیشان گل نے بتایا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مری روڈپرمیری دکان سعدٹریڈرزسے2 لاکھ روپے چھین کر فرا رہوگئے ۔ تھانہ بنی کو شیخ محمد اسلام نے بتایاکہ گندم منڈی مارکیٹ راجہ بازار میں گندم چاول کی دکان کر تا ہوں اپنے گھر سے رکشہ پر بیٹھا اور 34 لاکھ روپے ایک گتے کی پیٹی میں ڈال کر رکشہ میں رکھ لی جو بینک میں جمع کروانی تھی جونہی میں رکشہ میں جامع مسجد روڈ پر پہنچا تو 2 موٹرسائیکل سوار آگئے میرے رکشہ کو روکا اور گن پوائنٹ پر رقم والی پیٹی اٹھا کرفرارہو گئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو علی حیدر نے بتایا کہ سکستھ روڈپرفون پر بات کر رہا تھا کہ ایک موٹرسائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہوگیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو مرزا حنان شبیر بیگ نے بتایا کہ سکستھ روڈپردو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ نیوٹاؤن کو آصف علی جاوید نے بتایاکہ اپنے ڈرائیور محمد مسکین کو گاڑی نمبر ایل ای ٹی 1617 میں 3لاکھ 70ہزار روپے دے کرمحبوب فلور ملز آئی 9 بھیجا جو گاڑی اور رقم لے کرفرارہو گیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو محمد عمر نے بتایاکہ یونیورسٹی جا رہا تھا کہ ایک موٹرسائیکل 125 پر سوار ملزم میرا موبائل چھین کر فرار ہوگیا ۔ تھانہ صادق آبادکووحید اللہ نے بتایا کہ اپنے کباڑ خانے میں موجود تھے کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور اسلحہ کی نوک پر ہم سے 52ہزار 800روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ ریس کورس کو محمدارشدنے بتایا کہ میں اپنے موٹرسائیکل نمبرآرآئی ایکس290پر جارہا تھا کہ4 نامعلوم مسلح ملزمان نے مجھے روکا اور اسلحہ کی نوک پر میرا موٹرسائیکل اور2موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کو حافظ شا زیب نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر 85ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ٹیکسلاکو سلمٰی بی بی نے بتایاکہ میرے بیگ میں سے نامعلوم چور30ہزرروپے اور موبائل چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو ادیب روشن نے بتایا کہ رات کو نامعلوم چور دکان کے تالے توڑکراڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان اور 50ہزارروپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ روات کو محمد ساجد حسین نے بتایاکہ نامعلوم چور میری ایک گائے چوری کر کے لے گئے ۔ تھانہ بھارہ کہو پولیس کو سیف الرحمن نے بتایا کہ تصور نے اسے نشہ آور چائے پلا کر گھر سے پرندے اور نقدی کل مالیت 12 لاکھ روپے چوری کر لئے۔ تھانہ لوہی بھیر پولیس کو عامر وزیر نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے گھر سے 43 تولے سونا اور نقدی کل مالیت 33 لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ سہالہ پولیس کو ڈاکٹر طاہرہ نے بتایا کہ ہسپتال کی پارکنگ سے نامعلوم ملزمان اس کی کرولا کار نمبر اے ڈی سی-171 چوری کر کے لے گئے ، تھانہ سہالہ پولیس کو ماجد اشفاق نے بتایا کہ محمد علی اور محمد ظفر اس کے گھر سے 14 ہزار ریال اور موبائل فون مالیتی 6 لاکھ روپے چوری کر کے لے گئے۔
تازہ ترین