• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ، نالہ لئی پراجیکٹس پر کام تیز ، ہر ہفتے جائزہ اجلاس ہو گا

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)باخبرذرائع کے مطابق راولپنڈی کے میگا پراجیکٹس رنگ روڈ اور نالہ لئی پر کام کی رفتار کو تیز کردیا گیا ہے۔پراجیکٹس پر کام کی رفتار کا جائزہ لینےکیلئے ہر ہفتہ کو اجلاس ہوا کرے گا۔کمشنرراولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کی کوششوں سے رنگ روڈ منصوبہ کی فزیبیلٹی و پی سی ون تیار ی کی مدت میں کمی کردی گئی ہے۔اس سلسلے میں کنسلٹنٹ کمپنی کومارچ تک کام مکمل کرنےکیلئے کہا گیا ہے۔ نالہ لئی پراجیکٹ میں ایکسپریس وے کے ساتھ ساتھ مونو ٹرین کی تجویز کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں چائناکی کمپنی کو نیسپاک کنسورشیم سے ہٹ فزیبیلٹی دئیے جانے کا امکان ہے۔نالہ لئی پراجیکٹ میں دونوں کناروں پر ایکسپریس وے ہوگا۔جبکہ درمیان میں کنکریٹ چھت پر مونو ٹرین چلانے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔مونو ٹرین کیلئے چائینز کمپنی سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن کے ساتھ ایم او یو سائن ہوگاجو سہ فریقی ہوگا۔ رابطہ کرنے پر کمشنر نے بتایا کہ رنگ روڈ پراجیکٹ کے سلسلے میں سٹیئرنگ کمیٹی کے اختیارات پراجیکٹ ڈائریکٹر کو دلائے جارہے ہیں تاکہ کام تیز کرنے کیلئے موقع پر فیصلے لئے جاسکیں۔ نالہ لئی پراجیکٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ چائنیز کمپنی سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن منصوبہ کی فزبیلٹی میں دلچسپی رکھتی ہے۔کمپنی کو مونو ٹرین کے حوالے سے تجویز کا جائزہ لینے کیلئے کہا گیاہے۔
تازہ ترین