• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے چارلڑکیوں سمیت 10افراداغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں سے چارلڑکیوں سمیت 10افرادکواغواکرلیاگیا۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس کو نجیب اللہ نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے 14سالہ بیٹے رحیم کو اغواء کر کے لے گئے ۔ تھانہ نون پولیس کو محمد عمران نے بتایا کہ بلال نے اپنی والدہ اور دیگر ملزموں کے ہمراہ اس کی 14سالہ بیٹی کو اغواء کر لیا۔ تھانہ بھارہ کہو پولیس کو اکبر علی نے بتایا کہ حماد اور علی حیدر اس کی 17سالہ بیٹی کو اغواء کر کے لے گئے۔ تھانہ نیلور پولیس کو ( س ) نے بتایا کہ سعد اس کی 17سالہ بیٹی کو اغواء کر کے لے گیا ۔تھانہ پیرودھائی کو سید ولی شاہ نے بتایا کہ سید علی اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آگیا اورمجھ پر اسلحہ تان کر گاڑی میں زبردستی ڈال کر اغوا کر کر کے مردان لے گئے ۔ تھانہ نصیرآبادکوادریس خان نے بتایاکہ اس کے13سالہ بھائی معاویہ کوکسی نےاغواء کرلیا۔تھانہ ائرپورٹ کوظفر اقبال نے بتایاکہ اس کی بیٹی(الف)عمر19 سال کورمیض نامی لڑکے نے اغواء کرلیا۔تھانہ ائرپورٹ کومحمد عارف نے بتایاکہ الیاس،وقاص،ریاض،شہباز اور 8نامعلوم مسلح افرادموجودتھے جنہوں نے مجھے زبردستی گاڑی میں بیٹھالیااور اغواء کرکے ماراپیٹا اور برہنہ کرکےچیک پردستخط کروائے اوراشٹام پیپرلیا۔تھانہ واہ کینٹ کو شاھدمحمودنے بتایا کہ اس کابہنوئی محمد آصف لاپتہ ہے۔تھانہ صدرواہ کورابعہ حبیب نے بتایا کہ اس کے والد حبیب احمد عباسی کو کچھ نامعلوم افراد اغواء کرکے لے گئے۔
تازہ ترین