• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ا ساتذہ کی آن لائن ٹریننگ کیلئے یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان بیت المال اور امریکن بورڈ برائے سرٹیفکیشن آف ٹیچرز ایکسی لینس کے مابین باہمی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال تھیں۔ امریکن بورڈ کی جانب سے افتخار قادر جبکہ ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق امریکن بورڈ پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے پراجیکٹ سکول برائے بحالی مزدور اطفال کی تقریباً2 ہزار سے زائد اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ فراہم کریگا۔
تازہ ترین