• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ کی متعدد سڑکیں خستہ حالی کا شکار، ٹریفک روانی متاثر

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) جہلم روڈ کی اچھی بھلی سڑک کی دوبارہ کٹنگ کر کے کارپٹنگ کا عمل جاری ہے مگر دوسری طرف کینٹ کی بعض سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں جن پر ٹریفک کی روانی نہ صرف متاثر ہو رہی ہے بلکہ وہاں کے رہنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، مصریال روڈ اور اس سے ملحقہ روڈز، چوہڑ چوک سے چوہڑ بازار پلی تک اورمصریال چوک سے بھاٹہ چوک تک سڑک پر بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں،ہارلے سٹریٹ کی بھی بعض اندرونی سڑکیں ٹوٹتی جا رہی ہیں ، راشد منہاس روڈ پر مریڑ حسن سٹاپ کے پاس پھر گڑھا پڑ چکا ہے ، بھاٹہ چوک سے آگے جانے والی سڑک بھی خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے۔ رینج روڈپر سٹریٹ 7 سی این جی سٹیشن اور دیگرمقامات پر جگہ جگہ بارشی اور نالیوں کاپانی کھڑا رہتا ہے ۔یہی حالت ملک صادق سٹریٹ اور حکیم پلازا کے سامنے بھی ہے۔ مکینوں نے اعلٰی حکام کی توجہ ان سڑکوں کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مرمت کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
تازہ ترین