• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی ، بیوروکریٹس کی ترقیوں کے نئے طریقہ کار پر رپورٹ طلب

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹر یٹ نے بیوروکریٹس کی ترقیوں کے نئے طریقہ کار پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سنیٹر محمد طلحہ محمود کی صدارت میں ہوا۔کمیٹی میں بجلی پیداوار، ٹرانسمیشن اور ترسیلات ترمیمی بل 2019 پر غور کیاگیا جومیاں رضا ربانی نے پیش کیا ہے۔ چیئرمین طلحہ محمود نے کابینہ سیکرٹری کی عدم حاضری پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئےسیکرٹریٹ کے نمائندے سے کہاکہ سیکرٹری کو فوری طوپر بلائیں دوسری صورت میں ان کیخلاف تحریک استحقاق پیش کی جائیگی۔چیئرمین کمیٹی نے وزیر اور سیکرٹری کی عدم موجودگی کی وجہ سے بل پر بحث موخر کر دی۔
تازہ ترین