• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجاع خانزادہ قتل کیس،21گوا ہوں کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل شجاع خانزادہ قتل کیس کے ملزم قاسم معاویہ کے مقدمہ میں اکیس گواہان کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کر کے سماعت سترہ دسمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے تھانہ حضرو میں درج اغواء برائے تاوان اور قتل کیس کے ملزمان اسحاق وغیرہ کے مقدمہ میں ایک گواہ قلمبند کر کے چودہ دسمبر اور تھانہ صدر واہ کینٹ میں درج اغوا برائے تاوان کیس میں شہادتیں ختم ہونے کے بعد بیان ملزم کیلئے سماعت تیرہ دسمبر تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین