• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوائوں کا رخ واقعی بدلنے والا ہے،شاہ اویس نورانی

لاہور( وقائع نگار خصوصی )جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکر ٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ مریم نواز کو باپ کی تیمارداری کےلئے لندن جانے سے روکنا سفاکیت ہو گی۔ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر اخلاق سوز مظاہرہ قابل مذمت ہے۔ اورنج ٹرین منصوبے کی مخالفت کرنےوالے کس منہ سے اس کا افتتاح کر رہے ہیں۔ حالات بتا رہے ہیں کہ ہوائوں کا رخ واقعی بدلنے والا ہے۔ وفاقی حکومت کی سندھ میں بے جا مداخلت غیر جمہوری رویہ ہے۔ وفاق کو سندھ میں ایڈونچر مہنگا پڑے گا۔ حکمران جماعت سنجیدگی سے عاری دکھائی دیتی ہے۔ بی آر ٹی پشاور میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی۔ پی ٹی آئی سے وابستہ کرپٹ افراد پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا۔ جے یو پی کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ نالائق حکومت نے ملکی معاملات کو بازیچہ اطفال بنا دیا ہے۔ نااہل حکومت سے نجات ہی تمام مسائل کا حل ہے۔
تازہ ترین