• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی سی کےواقعہ سے قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئیں،مختلف شخصیات کاردعمل

لاہو ر ( خصو صی نمائندہ ، خصوصی رپورٹر،وقائع نگار خصوصی )وزیرہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے پی آئی سی کےواقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء کا یہ طرزعمل دیکھ کر تمام قانون پسندوں کے سر جھک گئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ آج قانون کی بالادستی کے دعویداروں نے قانون کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں۔پی آئی سی میں وکلاء کی توڑ پھوڑ کا کوئی جواز نہیں تھا۔ میاں محمود الرشیدنے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان سے وکلاء کی بدسلوکی کی بھی شدید مذمت کی۔مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں توڑپھوڑ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند افراد کے غیر سنجیدہ عمل کی وجہ سے پوری وکلا برادری کے خلاف انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔ چیئرمین پاکستان علماءکونسل و صدر وفاق المساجد والمدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ادارہ امراض قلب پنجاب پی آئی سی پر وکلاءکاحملہ ، فائرنگ ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤقابل مذمت اور پورے معاشرے کےلئے باعث شرم ہے ۔پنجاب سول سیکرٹریٹ کوارڈنیشن کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔جس میں تینوں ایسوسی ایشنز نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے ادارہ امراض قلب لاہور میں صوبا ئی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پر وکلاء کی بدسلوکی کی مذمت کی گئی ۔
تازہ ترین