• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن حمایتِ اسلام کی 135ویں تقریباتِ تاسیس کا آغاز

لاہور(خصوصی رپورٹر)برصغیر کے قدیم ترین تعلیمی اور رفاہی ادارے انجمن حمایتِ اسلام کی 135ویں تقریباتِ تاسیس کا آغاز باغبان پورہ میں واقع تعلیمی ادارے سے کیا گیا، جہاں جسٹس (ر) منظور حسین سیال نے اپنے خطبہ صدارت میں کہا کہ اسلامیانِ برصغیر کو اتنا اعتماد تھا کہ انھوں نے اپنے اہل خانہ کے کھانے میں سے آٹا، چندہ اور اپنی جایدادیں تک انجمن کو عطیہ کر دیں، تاکہ 1884 میں ہندو ئوں اور انگریز حکمرانوں کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی نسل کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے سکولز، کالج اور یتامیٰ کے ادارے قائم ہوں۔
تازہ ترین