• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک انتظامیہ کی طرف سے ہمارے پیج بلاک کرنےکی مذمت کرتے ہیں،جماعت اسلامی

لاہور (نیوزرپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے فیس بک انتظامیہ کی طرف سے کراچی کے بعد جماعت اسلامی لاہور کے آفیشل پیج اور تمام ایڈمنزکے ذاتی پیجز بلاک کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی ظلم و جبر کے خلا ف احتجاج کو جماعت اسلامی کا جرم بنادیا گیاہے ۔ حکمران سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ حکومتی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت خو د نہیں چاہتی کہ کشمیر پر کوئی بات کرے ۔ مزیدبرآں امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حمایت اور حق کی آواز بلند کرنے پر فیس بک کی جانب سے جماعت اسلامی لاہور کا آفیشل پیج بند کرنا قابل مذمت ہے ۔
تازہ ترین