• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنانا ہے،میاں اسلم اقبال

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کی تنظیم نو اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری صنعت وتجارت،کنٹرولر پرنٹنگ اینڈا سٹیشنری، ایڈیشنل سیکرٹری اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنانا ہے۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ ادارے کی تنظیم نواور بزنس پلان بنا کر پیش کیا جائے۔
تازہ ترین