• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی نام نہادجمہوریت مکمل ناکام ہوچکی ہے،انصرمجیداعوان

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) وزیرمحنت وانسانی وسائل پنجاب انصرمجیدخان نے بھارتی لوک سبھاکی جانب سے شہریت کامتناز ع بل منظورکرانے کے اقدام کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکارمسلمانوں پرزمین تنگ کرکے اپنے اختتام کوپہنچ جائے گی۔ اپنے ایک بیان صوبائی وزیر انصرمجیدخان نے مزیدکہاکہ بھارتی دہشتگردی نے پوری دنیا میں قتل وغارت کی بدترین مثال قائم کی ہے۔ بھارت کی نام نہادجمہوریت مکمل ناکام ہوچکی ہے۔بھارتی حکومت نے پاکستان کے ساتھ امن مشن بری طرح تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ عالمی برادری کوبھارتی دہشتگردی کوروکناہوگا۔
تازہ ترین