• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق کی گریڈ 21میں ترقی

لاہور ( جنرل رپورٹر) ماہر اطفال قلب پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق جو چلڈرن ہسپتال لا ہور میں ڈین کے عہدے پر فائز ہیں کوحکومت نے ان کی شاندار خدمات کی بنیاد پر گریڈ 21میں ترقی دے دی ہے۔ وزیر اعلی کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت نے اس ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق کو دوبارہ چلڈرن ہاسپٹل لاہور میں ڈین کے عہدے پر تعینات کردیا ہے۔ وفاقی حکومت پہلے ہی طب کے شعبے میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں تمغہ امتیاز سے نواز چکی ہے
تازہ ترین