• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ایس ایس ڈی کے شعبے کو کسی بھی ہسپتال میں دل کی طرح مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے،پروفیسر سردار محمد الفرید ظفر

لاہور( جنرل رپورٹر ) جنرل ہسپتال میں پہلی دو روزہ سی ایس ایس ڈی پیشنٹس سیفٹی و فرینڈلی ورکشاپ ہوئی ،جس کے پیٹرن ان چیف پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر تھے جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن مشتاق سلہریا، طبی ماہرین سمیت ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس نے اس ورکشاپ میں شرکت کی۔ پرنسپل پروفیسر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ سی ایس ایس ڈی کے شعبے کو کسی بھی ہسپتال میں دل کی طرح مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔انفیکشن کنٹرول اور صفائی ستھرائی طبی اداروں کا لازمی جزو ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ۔مسز ثریا،پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل،ظفر عباس لک، ڈاکٹر آمنہ آصف، ثمینہ پروین، ڈاکٹر رانا شفیق،ڈاکٹر راجہ سجاد اصغر،ڈاکٹر ریاض حفیظ اور دیگر طبی ماہرین نے صفائی ستھرائی کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی۔
تازہ ترین