• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کو کنٹرول اور عوام کو ریلیف دیا جائے‘ن لیگ

کوئٹہ ( پ ر )مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدرمحمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال ،صدر تحصیل نا نا صاحب ،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ و دیگرنے اپنے بیان میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ پشین قلعہ سیف اللہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں کیونکہ مہنگائی نے عوام کا جینادوبھر کیاہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوگئی دوسری جانب گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں نے رہی سہی کسر پوری کردی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول اور عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت عوام پر گیس اور بجلی کے بلوں کی مدمیں اضافی رقم وصولی کا نوٹس لے ۔گیس و بجلی کی قیمتیں آسمان کو پہنچ چکی ہیں جو غریب عوام کی دسترس سے باہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیز رفتارمیٹر زاور بھاری بھر کم گیس و بجلی بلوں نے بھی رہی سہی کسر پوری کردی ہے۔غریب عوام فاقوں پر مجبور اورعوامی نمائندوں نے چپ کا روزہ رکھ لیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی کوکنٹرول اور عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔
تازہ ترین