• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت: ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) تربت پولیس نے ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر کےزیوارت اور موبائل برآمد کر لئے پولیس کے مطابق ایس ایس پی میر حسین لہڑی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بگ اور نوکبادکے علاقوں میں ہونے والی ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ تربت میں موجود ہے، جس پرانہوں نے دیگر عملے کے ہمراہ گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ نور محمد عرف نورا کو گرفتار کر کے گھروں میں ڈکیتی کے دوران لوٹے گئے زیورات ٗ نقدی اور موبائل فونز برآمد کر کے قبضے میں لے لئے، پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے اپنے ساتھیوں کی نشاندہی کر دی، جن کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔
تازہ ترین