• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے پروجیکٹ بنانے کے بجائے پرانے منصوبے مکمل کریں:وائس چانسلر جامعہ زکریا

ملتان (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر جامعہ زکریاپروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے یونیورسٹیوں کی ریسرچ گرانٹ کو کارکردگی سے منسلک ریسرچ کمیٹیوں کے سربراہوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبوں کے سربراہ اور اساتذہدیانت داری اور محنت سے کام کریں،کسی ایک منتظم کی کوتاہی سے یونیورسٹی کیلئے مالی مشکلات پید ا ہوسکتی ہیں، ٹینور ٹریک پروفیسرز صرف ریسرچ کے کام پر توجہ دیں، ریسرچرز نئے پروجیکٹ بنانے کے بجائے پرانے تحقیقی منصوبے مکمل کریں تاکہ یونیورسٹی کے ذمہ ہائرایجوکیشن کمیشن کے واجبات نہ ہوں،ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ ڈاکٹر محمد فاروق نے کہا کہقومی اور بین الاقوامی سطح پر ہماری ریکننگ اور اسخطہ کے صنعت اور زراعت یا ماحولیات سے متعلق ریسرچ پالیسیز ہی ہمیں یونیورسٹی کیلئے فنڈز دلواسکتی ہیں،ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر علیم خان نے کہاکہ کلاس روم میں اساتذہ کے باقاعدگی سے جانے اور ہر شام یہ رپورٹ کرنے کیلئے کہ آج کیا پڑھایا گیا۔
تازہ ترین