• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو مہم، ایل ایچ ویز کی ہڑتال کی صورت میں متبادل سٹاف تعینات کریں:ڈپٹی کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ وطن عزیز سے پولیو کا خاتمہ ہماری منزل ہے،اس مہلک بیماری کیخلاف مہم میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،پولیو مہم کے موقع پر اپنے مطالبات کے لئے ہڑتال پر جانیوالی ایل ایچ ویز کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے، محکمہ صحت کے حکام ایل ایچ ویز کی ہڑتال کی صورت میں متبادل سٹاف تعینات کریں،یہ بات انہوں نے ضلع ملتان میں 16 دسمبر سے شروع ہونے والی5روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نےمزید کہا کہ ٹیموں کی بھرپور مانیٹرنگ کی جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے وہ خود بھی فیلڈ میں مانیٹرنگ ٹیموں کو چیک کریں گے،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس نے بتایا کہ پولیو مہم کے سلسلے میں 500 رضاکاروں کی تربیت شروع کر دی گئی ہے،ایل ایچ ویز کی ہڑتال کی صورت میں ان رضاکاروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی،ضلع میں پانچ سال سے کم عمرکے 9 لاکھ 491 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، 2271 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
تازہ ترین