• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا:محسن رضا

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، والدین کو چاہئے کہ بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم ضرور دلوائیں انہی بچوں نے ملک کی بھاگ دوڑسنبھالنی ہے، بچوں کو معاشرے کا اچھا انسان بنانے کے لئے تعلیم کے ساتھ ان کی تربیت پر پر زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر دی لرنرز کیمپس گارڈن ٹاؤن محسن رضا، پرنسپل شاہانہ شبیر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت بھی ہے،تقریب میں ڈاکٹر انور جمال، محمد انصر، چوہدری وارث علی، ایس ڈی او میپکو ملک اظہار الحق، صدر اخبار فروش یونین ملک نواز اترا، ملک عرفان اترا، غلام شبیر جعفری، احسن جعفری ، پروفیسر منیر احمد شامی، کرنل (ر) سکندر بلوچ، مختیار احمد مدنی اور خالد حفیظ خان موجود تھے۔
تازہ ترین