• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ٹیموں کا آپریشن ، مزید108بجلی چور پکڑے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں108بجلی چورپکڑلئے جن کوایک لاکھ4ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر17لاکھ39ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 10دسمبر کو ملتان میں14 گھریلواورکمرشل صارفین کو14783 یونٹس چوری کرنے پر273759روپے جرمانہ کیا گیا ، وہاڑی میں9 گھریلواورٹیوب ویل صارفین جبکہ خانیوال میں15گھریلو صارفین کو جرمانہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں ملتان پولیس نے9 بجلی چوروں ارشاد احمد ، چوہدری صادق ، عبدالمالک ، بلال ، ممتازحسین ، فرزند علی ، محمد عارف ، محمد سلیمان ،حاجی محمد کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ۔
تازہ ترین