• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کولیہ کے سینئر ڈاکٹر کی شکایت پر 30روز میں ازالے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لیہ کے سینئر ڈاکٹر غلام یاسین کو ترقی نہ دینے کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے صوبائی سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ وہ پٹیشنر کی شکایت کی سماعت کرکے 30 روز کے اندر ازالہ کریں، فاضل عدالت میں پٹیشنر نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ سینئر ترین ڈاکٹر ہے جسے گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ہے مگر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ اسے اس کے منصب کے مطابق تعیناتی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے ایم ایس کے خلاف عدالت عالیہ میں رٹ درخواست دائر کی ہوئی ہے جو زیر سماعت ہے، دریں اثنا ہائیکورٹ نےڈپٹی کمشنر وہاڑی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹیچر محمد عرفان کی دونوں درخواستوں پر غور کریں اور اس کی شکایات کا ازالہ 30 روز کے اندر کریں، فاضل عدالت میں پٹشنر نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہاڑی کے سکول سے تبادلے کے لئے کبھی درخواست نہیں دی اور نہ ہی کیا آن لائن اپلائی کیا مگر اس کے باوجود اس کا تبادلہ کسی خاتون ٹیچر کے متبادل کرنا ناقابل سمجھ عمل ہے اس کے خلاف ڈپٹی کمشنر کو 23 نومبر اور 9 دسمبر کو درخواست دی لیکن اس کی درخواست کو رفع نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین