آپ آف لائن ہیں
ہفتہ17؍ذی الحج 1441ھ8؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب

میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب


پاک بحریہ کے زیر انتظام تیسری میری ٹائم سیکورٹی  ورکشاپ 2019 کی اختتامی تقریب کا پی این وار کالج میں انعقادکیا گیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور تھے۔

 میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے بھی شرکت کی۔

پی این وار کالج آمد پر مہمان خصوصی نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے دوران گورنر پنجاب نے پی این وار کالج میں میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کا افتتاح کیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان کو درپیش توانائی، تجارت اور بےروزگاری کے مسائل کو بلو اکانومی کی ترقی کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بلو اکانومی کی ترقی کے لیے میری ٹائم شعبے میں ریسرچ کا دائرہ کار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بحر ہند کے مسابقتی ماحول میں سی پیک پاکستان کے لیے اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی سمیت ملک میں میری ٹائم آگہی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 9 دن پر مشتمل ورکشاپ میں پارلیمینٹیرینز، بیوروکریٹس، مسلح افواج کے سینیئر افسران، ماہرین تعلیم اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید