• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیارا اڈوانی اداکاری سے پہلے بے بی سیٹنگ کا کام کرتی تھیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ کیارا اڈوانی ان دنوں فلمی کیریئر کو بہتر بنانے میں توجہ دے رہی ہے۔ 2014 میں ایکٹینگ کیریئر شروع کرنے والی اداکارہ کو اب فلموں کی اچھی آفرز مل رہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ بننے سے پہلے انہوں نے بچوں کو سنبھالنے کا کام کیا ہے۔بمبئی ٹائمز کو دیئے ایک انٹرویو میں کیارا نے بتایا کہ پہلے وہ بے بی سیٹنگ کا کام کیا کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا، ایکٹر بننے سے پہلے، میری پہلی نوکری میری ماں کے پری۔اسکول میں تھی۔ میں وہاں صبح 7 بجے پہنچ کر بچوں کی دیکھ بھال کرتی تھی۔ میں نے بچوں کو سنبھالنے کے سبھی کام کیے ہیں۔ میں نرسری کی نظمیں گاتی تھی۔ انہیں حروف تہجی (الفابیٹس) اور نمبرز یاد کرواتی تھی اور یہاں تک کہ میں نے انکے ڈائپر بھی بدلے ہیں۔ میں بچوں سے بہت پیار کرتی ہوں۔ کسی دن میں بھی ماں بننا چاہونگی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ زندگی کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔ ممبئی میں 31جولائی 1992 پیدا ہوئی کیارا اس سے پہلے سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت میں بنی فلم کبیر سنگھ میں کام کرچکی ہے۔ اس فلم میں انکی کاسٹنگ شاہد کپور کے مقابلے کی گئی تھی۔ اس فلم سے جتنی شہرت شاہد کو ملی۔ اتنی ہی مشہور کیارا بھی ہوئی۔ کیارا نے2014 میں فگلی سے بولی وڈ میں ڈبیو کیا تھا۔ اسکے بعد ایم ایس دھونی ، لسٹ اسٹوریز اور کلنک میں اپنے ایکٹینگ کی مہارت سے لوگوں کو متعارف کرایا۔ کیارا نے ساؤتھ فلموں میں بھی اچھی جگہ بنائی ہے۔انکی آنے والے پروجکٹس میں کرن جوہر کی فلم گڈ نیوز شامل ہے۔ اس میں اکشے کمار ، کرینہ کپور اور دلجیت اہم رول پلے کررہے ہیں۔ اسکے علاوہ لکشمی بم، اندو کی جوانی ، بھول بھولیاں، شیرشاہ بھی انکی آنے والی فلمیں ہیں۔

تازہ ترین