• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس(ایجنسیاں) امریکی سٹ کام ”ایلس“ میں چائلڈا سٹار کے طور کام کرنے والے اداکار فیلپ مک کیون 55سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ فیلیپ مک کیون کے فیملی ترجمان نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیلپ طویل عرصے سے بیمار تھے جو گزشتہ روز ٹیکساس میں انتقال کر گئے، فیلپ نے 1976میں سٹ کام ”ایلس “ میں ٹومی ہاٹ کا کردار ادا کیا تھا یہ سٹ کام 1985ءتک جاری رہا ، اس کے بعد انہوں نے 10سال تک لاس اینجلس کا ریڈیو پروگرام کیا اور پھر ٹیکساس میں منتقل ہونے کے بعد انہوں نے اپنے ذاتی ریڈیو شو کی میزبانی کی۔

تازہ ترین