• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور گلوکار بننے کے لئے کسی برانڈ کی ضرورت نہیں ہے، بلال سعید

اسلام آباد (ایجنسیاں) گلوگار بلال سعید نے کہا کہ کہ ایک مشہور گلوکار بننے کے لئے کسی برانڈ کے سہارے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی کی تعریف کرنے کے لئے بہت بڑا دل چاہیے اور یہ ظرف ہر کسی میں نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں ایک دوسرے کے کام کو بہت کم سراہا جاتا ہے۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ وہ خوشامد کے قائل نہیں ہیں اور انڈسٹری میں انہیں بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ بلال سعید کا گلوکارہ مومنہ مستحسن کے ساتھ گایا گیا نیا گانا”باری“ شائقین میں بہت مقبول ہورہا ہے۔

تازہ ترین