• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمیتا پاٹل کو اپنے چاہنے والوں سے بچھڑے 32برس بیت گئے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بولی وڈ اداکارہ سمیتا پاٹل کو اپنے چاہنے والوں سے بچھڑے 32 برس بیت گئے، 13دسمبر کو اداکارہ کی32 ویں برسی منائی جا رہی ہے تاہم ان کی یادیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ 17اکتوبر 1955کو پونے شہر میں پیدا ہونے والی میتا پاٹل نے اپنی تعلیم مہاراشٹرسے پوری کی جن کے والد شیواجی رائے پاٹل مہاراشٹر حکومت میں وزیر تھے جبکہ ان کی ماں سماجی کارکن تھیں۔کالج کی تعلیم پوری کرنے کے بعد وہ مراٹھی ٹیلی ویژن میں بطور نیوز اینکر کام کرنے لگیں اسی دوران ان کی ملاقات مشہور فلم ساز شیام بینیگل سے ہوئی۔ ہندوستانی سینما میں چرن داس چور کو تاریخی فلم کے طورپر یاد کیا جاتا ہے کیونکہ اسی فلم کے ذریعہ شیام بینیگل اور سمیتا پاٹل جیسے دو فنکاروں نے فلمی دنیا میں آغاز کیا تھا۔سمیتا پاٹل نے اپنے 10سالہ فنی سفر میں کئی کامیاب فلموں میں فن کے جوہر دکھائے اور راج ببر سے رشتہ ازدواج میں بھی بندھ گئیں۔اپنے دور میں سب سے نفیس اداکارہ سمجھی جانے والی سمیتا پاٹیل آج بھی مداحوں کے دل میں زندہ ہیں جو صرف31سال کی عمر میں بیٹے کے پیدائش کے بعد13دسمبر 1986کو اپنے لاتعداد چاہنے والوں کو سو گوار چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
تازہ ترین