کراچی (ایجنسیاں) ٹی وی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر شاعرانہ انداز میں اپنے دل کی بات بتادی۔ یمنی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے شاعری کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو مسکراہٹیں اور بھی ہیں، چاہتیں اور بھی ہیں۔ پر کیا کریں لب اسی پر مسکراتا ہے، دل اسی کو چاہتا ہے۔ جس سے خاص ہو آپ کا رابطہ۔ جہاں ہو بے زباں سا واسطہ۔ یمنیٰ نے اپنا شعر مکمل کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ دل کی وہ کیفیت ہے جہاں پر نادان یہ بھول جاتا ہے کہ زمانے بھر میں مشہور ہیں قصے اس کے ٹوٹ جانے کے۔ یمنیٰ زیدی کا ان دنوں نشر ہونے والا ڈرامہ بھی لوگوں میں پسند کیا جارہا ہے۔