• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہاروے وینسٹائن متاثرہ خواتین کو 25 ملین ڈالر دینے پر رضامند

ہاروے وینسٹائن متاثرہ خواتین کو 25 ملین ڈالر دینے پر رضامند


نیو یارک (ایجنسیاں) ہولی وڈ کے معروف فلمساز ہاروے وینسٹائن کا ان کے ہاتھوں جنسی طور پر ہراساں کئے جانے والی خواتین کے ساتھ 25 ملین ڈالر کا زرتلافی کا معاہدہ طے پاگیا۔ متاثرہ خواتین کی وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ طے پائے جانے والے معاہدے کی رو سے معاوضہ وینسٹائن کے ہاتھوں جنسی طور ہراساں ہونے والی 30 سے زیادہ اداکاراؤں اور سابق خواتین ملازمین میں برابر تقسیم کیا جائے گا ،جنہوں نے 67سالہ پروڈیوسر کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے سے لے کر عصمت دری تک کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کے خلاف 2010 میں اداکارہ ایرون فیلر نے آواز اٹھاتے ہوئے عصمت دری کا الزام کیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں ”می ٹو“ سوشل میڈیا تحریک نے تہلکہ مچایا ،بعد ازاں ایرون کے ساتھ شہرہ آفاق اداکارہ انجلینا جولی ، جیوینتھ پالٹرو اور سلمیٰ ہائیک سمیت درجنوں دوسری اداکارائیں بھی شامل ہوگئیں،ان تمام نے بھی وینسٹائن پر عصمت دری اور ہراساں کرنے کے الزامات لگائے تاہم وینسٹائن نے اب تک ان الزامات کو تسلیم نہیں کیا ہے البتہ مقدمات کے خاتمے کے لئے صلح جوئی پر رضامند ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وینسٹائن زرتلافی یا معاضہ اپنی جیب سے ادا نہیں کریں گے بلکہ یہ رقم ان کے دیوالیہ ہو جانے والے سابق اسٹوڈیو ’دی وینسٹائن کمپنی“کے انشورر ادا کریں گے۔

تازہ ترین