• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریا سرن سے لندن کے حساس علاقے میں داخلے پر تفتیش

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی ہند کی خوبصورت اداکارہ جو فی الحال ایک فلم کی شوٹنگ کے لئے لندن میں ہے۔ ان سے لندن پولیس نے تفتیش کی ہے۔اطلاعات کے مطابق اداکارہ شیریا ایئرپورٹ کے انتہائی حفاظتی مقام و ممنوعہ احاطہ میں داخل ہونے پر لندن پولیس نے انہیں گرفتار کر کے تحقیقات کرنے لگی۔ بعد ازاں اداکارہ اپنے دستاویزات دکھائے اورکہا کہ وہ یہاں فلم کی شوٹنگ کے سلسلہ میں آئی ہیں۔ فلم کے دوسرے فنکاربھی اس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے اپنے یہاں آنے کا مقصد بتانے لگے۔ شیریا کے ساتھ فلم کے لیڈ اداکار ویمل سے بھی تحقیقات کی گئیں۔پولیس نے ان سے دریافت کیا کہ آپ بغیر کسی قانونی اجازت کے اس انتہائی حساس مقام پرکیسے داخل ہوئے۔ پولیس نے شریا اور ویمل کے دستاویزات کی تصدیق کی۔ بعد ازاں شیریا نے پولیس سے معافی مانگی جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی۔ واضح رہے کہ شیریا اور ویمل ان دنوں فلم سنداکاری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ شیریا اس فلم میں ایک سافٹ ویر کمپنی کی مالک کا کردار جبکہ ویمل ایک انجینئر کا کردار ادا کررہے ہیں۔
تازہ ترین