• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

تاریخی میچ پر تاریکی، خراب روشنی سے کرکٹ کا مزا خراب، دوسرے روز صرف 18 اوورز ہوسکے

پنڈی ٹیسٹ کے2 دن مکمل، سری لنکا کے6وکٹ پر 263 رنز


کراچی /راولپنڈی(اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز)بارش،خراب موسم اور سخت سردی نے پنڈی ٹیسٹ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔دس برس ہونے والے تاریخی ٹیسٹ میچ پر تاریکی چھاتی جارہی ہے، دوسرے دن بھی خراب روشنی نے کرکٹ کا مزا خراب کیے رکھا، جمعے کو میچ کے تیسرے دن بھی بارش کا امکان ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بدھ کو پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش اور خراب روشنی کے باعث چائے کے وقفے سے قبل روک دیا گیا۔ پاکستان نے دوسری نئی گیند لی اور فلڈ لائٹس میں کھیل ہو۔ ٹیسٹ کے دوسرے دن میں صرف 18 اعشاریہ دو اوورز ہو سکے۔ سری لنکا نےپہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے تھے۔ دھنن جایا ڈی سلوا (72) اور دلروان پریرا (2) موجود ہیں۔ سری لنکا نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 202 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو بارش کی مداخلت کے باعث تین گھنٹے میچ نہ ہوسکا، بارش کے وقفے کے بعد دوسرے سیشن میں شاہین آفریدی نے نیروشن ڈک ویلاکو 33 رنز پر پویلین روانہ کیا۔ دھنن جایا ڈی سلوا اپنی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں۔ ان کا کیچ گلی میں بابر اعظم نے شاہین آفریدی کی گیند پر لیا۔امپائرز مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر 30 منٹ کر گراؤنڈ کی انسپیکشن کی اور کھیل کا دوبارہ سے آغاز کیا گیا۔خراب موسم اور بارش کے باعث پہلے روز بھی صرف 68 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کی ہیں، عثمان شنواری اور محمد عباس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔ٹیسٹ میچ کے تیسرے اور چوتھے روز بھی میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔دریں اثنا سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹسمین نروشان ڈک ویلا نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ کے ذہن میں کوئی ایسا منصوبہ نہیں کہ ہم پہلی اننگز ڈکلیئرکریں گے، یقیناً ہم 300کے ہندسے کو پار کر کے آخری چار وکٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ رنز پہلی اننگز میں اسکور کرنے کے خواہش مند ہیں ۔

تازہ ترین