• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق پی سی بی افسر علی ضیا پر سنگین مالی بے ضابطگی کا الزام

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سبکدوش ہو نے والے سینئر جنرل منیجر کرکٹ اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر علی ضیاء کے خلاف مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سنگین الزامات سامنے آنے کے بعد علی ضیاء کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا۔ پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے جمعرات کو میڈیا سے سامنے اعتراف کیا کہ علی ضیاء کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی قومی اکیڈمی مختلف کوچنگ کورسسز کراتی تھی جس کے لئے شرکاء سے کوئی معاوضہ نہیں لیا جاتا تھا۔ علی ضیاء مبینہ طور پر شرکاء سے کورس کی فیس لیتے تھے ۔ اس سلسلے میں جب پی سی بی کو شکایات ملیں تو ایک کورس کے لئے مبینہ طور پر ساڑھے تین لاکھ روپے تک لئے گئے تھے ۔ اس سلسلے میں جب ٹھوس شواہد کی بناء پر علی ضیاء کے بینک اکائونٹس چیک کرائے گئے تو پیسے وہاں موجود تھے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں احسان مانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ علی ضیاء بارہ سال سے بورڈ میں بڑے عہدے پر تھے اگر ان کے خلاف الزامات ثابت ہوگئے تو انہیں میڈیا سے شیئر کیا جائے گا۔ اس وقت تحقیقا ت چل رہی ہے۔

تازہ ترین