• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر ٹیم سے ریلیز، کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنیکی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی خراب بولنگ فارم کی بحالی کے لئے قومی اکیڈمی بھیج دیا ہے۔مشتاق احمد انکی فارم کی بحالی پر کام کریں گے۔ مصباح الحق نے پنڈی ٹیسٹ کی الیون سے یاسر شاہ کو ڈراپ کرکے چار فاسٹ بولروں کو میدان میں اتارا۔24 سال پہلے رمیز راجا کی کپتانی میں پاکستان نے ہوم گرائونڈ میں چار فاسٹ بولروں کو اتارا تھا۔ پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے یاسر شاہ کو ریلیز کرکےقومی کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ 16 دسمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی میں دوبارہ جوائن کرلیں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ یاسر شاہ کی آسٹریلیا میں کارکردگی ٹیم انتظامیہ کےلئے سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ دوسری جانب سابق کپتان رمیز راجا نے ایک ٹی وی انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ 1995میں چار فاسٹ بولروں کو ایک ساتھ کھلانا غلطی تھی۔

تازہ ترین