• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتاق احمد 120دن کیلئے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر سابق ٹیسٹ اسپنر مشتا ق احمد کو اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کردیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ تقرری گزشتہ ہفتے کی گئی تھی۔ وہ 120 روز پر مشتمل اسائنمنٹ میں ڈومیسٹک بولروں کے ساتھ ساتھانڈر 16اور انڈر 19بولرز کے ساتھ بھی کام کریں گے۔ ضرورت پڑنے پر قومی ٹیم کو بھی دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی نے2016 میں مشتاق احمد کو فارغ کردیا تھا ۔ انگلینڈ کے دورے میں انہوںنے محمد رضوان اور افتخار احمد کو ایک کمرے میں شفٹ کرکے ہوٹل کے ایک کمرے میں اپنے اہل خانہ کو ٹھہرا دیا تھا اس کے بعد اس وقت کے پی سی بی چیئرمین شہریار خان ان سے ناراض تھے۔ وہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے لئے بھی کام کریں گے۔

تازہ ترین