• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینڈی اٹکنسن پاکستانی پچ کیوریٹرز کو تربیت دینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر لاہور آنے والےپچ کیو ریٹر اینڈی اٹکنسن پاکستانی کیوریٹرز کے لئے آئندہ ماہ ایک ورکشاپ کا اہتمام کریں گے۔وہ پاکستانی گراونڈز کادورہ کرکے وہاں پچوں کی تیاری کے حوالے سے بھی اپنے تجر بات شیئر کریں گے۔ اینڈی اٹکنسن سے پی سی بی نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی پچوں کے بائونس کو بہتر بنانے میں مدد دیں۔ پی سی بی کو امید ہے کہ اگلے سیزن میں پاکستان کا فرسٹ کلاس سیزن بہتر پچوں پر ہوگا۔ اس سال قائد اعظم ٹرافی میں بیٹسمین چھائے رہے ۔ سب سے زیادہ52 وکٹیں لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے حاصل کیں۔

تازہ ترین