• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

علیم ڈار سب سے زیادہ ٹیسٹ سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے

علیم ڈار سب سے زیادہ ٹیسٹ سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار سب سے زیادہ 129 ٹیسٹ سپر وائز کرنے والے امپائر بن گئے ہیں۔ انہوں نے جمعے کو پرتھ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں انہوں نے ویسٹ انڈین اسٹیو بکنر کا 128 ٹیسٹ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیاانہیں سب سے زیادہ ون ڈے میچوں میں امپائرنگ کے لئے مزید دو میچوں کی ضرورت ہے۔ علیم ڈار کا کہنا ہے کہ اس سنگ میل کے بارے میں سوچا نہیں تھا مگر اس وقت بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ علیم ڈار 207 ون ڈے اور 46 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھی ا مپائرنگ کر چکے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل علیم ڈار 200 میچز کو سپروائز کرنے والے پاکستان کے پہلے جب کہ دنیا کے تیسرے امپائر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

تازہ ترین