• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری محمد قربان کے سسر اور ماموں چوہدری اسماعیل کی فاتحہ چہلم

لوٹن (نمائندہ جنگ) کشمیر سالیڈیرٹی کیمپین لوٹن کے، کو آرڈینیٹر اور لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی مرکزی جامع مسجد غوثیہ کی انتظامی کمیٹی کے سینئر رہنما حاجی چوہدری محمد قربان کے سسر اور ماموں حاجی چوہدری محمد اسماعیل کی لوٹن سنٹرل ماسک میں رسم چہلم ادا کر دی گئی ۔ 156 قرآن شریف ختم شریف، سورہ یاسین کے ختم شریف اور کثرت سےذکر واذکار کیا گیا۔ ختم شریف لوٹن سنٹرل ماسک کے خطیب مولانا حافظ اعجاز احمد نے پڑھایا اور انہوں نے مرحوم کے لیے دعا بھی کرائی۔ پروگرام میں کمیونٹی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سابق صدر لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی حاجی چوہدری محمد سلیمان بھی شرکاء میں شامل تھے، شرکا کا کہنا تھا کہ مرحوم کی زندگی نوجوان نسل کے لیے رول ماڈل ہے جنہوں نے طویل عرصہ لوٹن میں کمیونٹی کی خدمت اور دینی کاموں میں بسر کیا ۔ عمائدین کے مطابق حاجی چوہدری محمد اسماعیل مرحوم نے اپنے آبائی موضع سنگھوٹ میرپور سی فور میں بھی نمایاں حیثیت کے کئی کام کرائے۔ ان کی نسل نے کمیونٹی کی برطانیہ اور وطن عزیز ہر جگہ پر بے لوث خدمت کی ان کا خلاء تادیر پر نہیں ہو سکے گا ۔شوکت علی چوہدری، شوکت عزیز اوردیگر نے مرحوم کے مزار انور پر جاکر فاتحہ خوانی بھی کی، چوہدری آصف اقبال اور پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری اشتیاق نے مرحوم کی رہائشگاہ پر جاکر خاندان سے تعزیت کی جبکہ اس موقع پر مرکزی جامع مسجد میں کمیونٹی کی چیدہ شخصیات نے حاجی چوہدری محمد قربان سے تعزیت کی ۔ قبل ازیں نائب امام لوٹن مرکزی جامع مسجد مولانا حافظ اختر علی ، نائب صدر پہلوان حاجی ملک پنوں خان، چوہدری ولایت نے مرحوم کے صاحبزادے چوہدری رحمت اور دیگر خاندان سے بھی تعزیت کی ہے۔
تازہ ترین