• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ پی آئی سی بدانتظامی کا شاخسانہ ہے، الطاف شاہد

لندن (پ ر )پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ سانحہ پی آئی سی بدترین بدانتظامی کاشاخسانہ ہے،پنجاب حکومت اورمقامی پولیس انتظامیہ نے اس معاملے کو مس ہینڈل کیا۔وکلاء کاگروپ طویل فاصلہ پیدل طے کرتے ہوئے پی آئی سی پہنچا اس دوران پولیس نے ضروری حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کئے ۔ ۔حکمرانوں کی نااہلی سے بار بار پاکستان کی جگ ہنسائی ہوتی ہے، عمران خان اوران کے حواریوںنے امورحکومت سیکھتے سیکھتے عوام سے ان کا سکھ چین چھین لیا۔پولیس اہلکار شروع میں وکلاء اورڈاکٹرزکے درمیان خونی تصادم کاتماشا دیکھتے رہے اورپھر آنسوگیس کے شیل استعمال کئے مگر یہ بھی نہ سوچا کہ ان سے دل کے مریضوں پرکیا گزرے گی۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پسندناپسندکی بنیادپرلاہورپولیس کی سطح پرہونیوالے حالیہ تبادلے پنجاب حکومت کے گلے پڑگئے،سی سی پی اواورڈی آئی جی آپریشنز ان عہدوں کیلئے موزوں نہیں ہیں ۔عمران خان صرف وزیراعظم نہیں بلکہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ بھی ان کے پاس ہے جبکہ عثمان بزدار محض خانہ پری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کسی اناڑی کواپناسائیکل نہیں دیتے یہاں 22کروڑعوام کاملک اناڑیوں کے سپردکردیاگیا ہے ۔
تازہ ترین