• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئس حکومت پاکستان سمیت 18 ممالک کو بینک ڈیٹا دے گی

برن (اے پی پی) سوئس پارلیمنٹ نے مزید 18 ممالک کے ساتھ بینک ڈیٹا کے خودکار تبادلہ کی منظوری دیدی ہے جن میں البانیا ، آذربائیجان ، برونائی ، ڈومینیکا ، گھانا ، قازقستان ، لبنان ، مکاؤ ، مالدیپ ، نائیجیریا ، نیوئی ، اومان ، پاکستان ، پیرو ، ساموا ،سینٹ مارٹن ، ٹرینیڈاڈ، ٹوباگو اور وینوا تو شامل ہیں ۔اس حوالہ سے ترکی کا بھی جائزہ لیاجارہا تھا لےکن سوئس سےنٹ کے مطابق شام میں اس کی کارروائی کے پیش نظر اسے اس عمل میں شامل نہیں کیا گیا۔ سوئٹزرلینڈ کی حکومت کو 75 ممالک کے کنٹری ایکسٹرنل لنک سے مالی اعدادوشمار موصول ہوئے اور 63 ممالک کے ساتھ ڈیٹا شیئر کےا گیا جبکہ 12 ایسے ممالک ہےں جنہوں نے ڈیٹا کی سیکورٹی اور راز داری کی ضروریات کو پورا نہیں کیا۔ 
تازہ ترین