• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور محمد مسجد رضا اور مدینہ مسجد بلیک برن کی کمیٹی کےمشترکہ صدر نامزد

بلیک برن (مظہر چوہدری )مسجد رضا اور مدینہ مسجد بلیک برن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں بلیک برن کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں مسجد کمیٹی کے لیے حاجی نور محمد کو مشترکہ طور پر صدر کے طور پر نامزد کیا گیا ۔بلیک برن بھر سے پاکستانی کمیونٹی کے تمام نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور اپنے دوست احباب اور اقربا کی طرف سے چودھری نور محمد اور ان کے پینل کی حمایت کا اعلان کیا گیا ۔اس موقع پر حاجی نور محمد نے کہا کہ جب سے مسجد کا قیام ہوا ہے تب سے وہ مسجد اور اپنی کمیونٹی کی خدمت کر رہے ہیں اور ہماری خدمات کے ضمن میں کوئی بھی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم نے کسی قسم کی کوئی کوتاہی کی ہے یہی وجہ ہے کہ مسجد رضا کے بعد آج مسجد مدینہ کے نام سے ایک بہت بڑا ادارہ قائم ہو چکا ہےاور بلیک برن کی مسلم کمیونٹی کی دینی و سماجی میدان میں خدمت کر رہا ہے ،اس موقع پر بلیک برن سے تمام طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی اور حاجی نور محمد کے تمام پینل کی حمایت کا اعلان کیا ،یاد رہے کہ پندرہ دسمبر کو مسجد ہذا کی کمیٹی کے انتخابات ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین