• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں باہمی جھگڑوں سے کشمیرکاز کو نقصان پہنچا، چوہدری عظیم

برمنگھم (ابرار مغل) کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی حلقوں کی چپقلش اور آپسی جھگڑوں کی وجہ سے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم آج بھی پاکستانی پرچم کو اپنا کفن بنا رہے ہیں لیکن پاکستانی ارباب اقتدار و سیاست کشمیریوں کو بھول رہے ہیں اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر کمیٹی سمیت خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔ بھارت نے پوری مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کرکے کشمیریوں کا جینا حرام کردیا ہے۔ کشمیری اپنے ہی گھروں میں بھوکے پیاسے قید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا ہے تمام کشمیری قید ہیں پوری وادی کو ٹارچر سیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ مظالم اور بربریت کا بدترین سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ پاکستان فوری طور پر کشمیریوں کو ظلم و ستم سے نجات دلانے کیلئے کرار ادا کرے۔
تازہ ترین