• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ میں بارش کے باوجود عوام نے حق رائے دہی استعمال کیا

سٹیفورڈ( مریم فیصل)برطانیہ بھر کی طرح سٹیفورڈ میں بھی پولنگ کے وقت کا آغاز صبح سات بجے ہوا ۔ پولنگ اسٹشنز پر تمام تیاریاں پہلے سے مکمل تھیں تاکہ پولنگ کا عمل بنا کسی تعطل کے جاری رہے۔ اس بار کے انتخابات کے لئے بریگزٹ کے علاوہ موسم کا بھی بہت اہم کردار تھا کیونکہ برطانیہ میں سردیوں کا آغاز ہوچکا ہے اور دن سمٹ کر چھوٹے اور راتیں جلد شروع ہوجاتی ہیں اور میٹ آفس کی جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق صبح سے ہی بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا اور ہوائیں بھی بہت تیز چلتی رہیں اس لئے صبح جب لوگ اپنے کام پر اور بچوں کو اسکول چھوڑنے جاتے ہیں اس وقت اکا دکا لوگ ہی پولنگ اسٹیشنز کی جانب آتے نظر آئے، لیکن لنچ بریک کے اوقات میں ووٹرز کی زیادہ تعداد پولنگ اسٹشنز کی جانب آئی ۔ اسکول کی چھٹی کے وقت بھی خواتین پولنگ اسٹشنز ووٹ کاسٹ کرنے گئیں ۔ کام سے فارغ ہو کر بھی لوگ ووٹ کاسٹ کرنے گئے۔ کہا جارہا ہے کہ لوگوں کی اچھی تعدادنے ان انتخابات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔ ٹرن آوور مکمل نتائج آنے کے بعد بتایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں کیا رہا ۔ رات دس بجے تک پولنگ کا سلسلہ جاری رہا اور دس بجتے ہی پولنگ اسٹشنز کے دروازے عوام کے لئے بند کردیےگئے اور ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔
تازہ ترین