• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں جاسوسی کرنے والے دو بھارتی شہریوں کو سزا

برلن (اے پی پی) جر منی میں دو بھارتی شہریوں کو کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنے کے اعتراف پر قید اور جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی میں سکونت پذیر شادی شدہ جوڑا بھارتی خفیہ ادارے را کیلئے کام کر رہا تھا۔ جرمن حکام کے مطابق فرینکفرٹ کی عدالت نے بھارتی شہریوں کو جاسوسی کرنے کے جرم میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ پچاس سالہ من موہن ایس اور اس کی اکاون سالہ اہلیہ کنول جیت پر الزام تھا کہ انہوں نے کشمیریوں اور سکھوں کے بارے میں معلومات جمع کیں اور انہیں بھارت کی خفیہ ایجنسی کو مہیا کیں ۔شادی شدہ جوڑے نے کشمیری اور سکھ گروپوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی تھیں ۔عدالتی کارروائی کے دوران دونوں بھارتی شہریوں نے اعتراف کیا کہ وہ را کے ایجنٹ سے رابطے میں تھے، جسے وہ خفیہ معلومات فراہم کرتے رہے جس پر جرمن عدالت نے انہیں قید اوربھاری جرمانہ کی سزائیں سنائیں۔
تازہ ترین