• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز، رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس،سیکورٹی امور کا جائزہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے لیے رینجرز و دیگر ادارے فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ترجمان سندھ رینجرز کے اعلامیے کے مطابق کراچی میں ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز سندھ میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پولیس، رینجرز، حساس اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں کراچی سمیت سندھ میں امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک سری لنکا کرکٹ سیریز سے متعلق سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا، رینجرز ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی لائحہ عمل مرتب کیا، پاکستان رینجرز و دیگرادارے فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے،ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کسی بھی شر پسند عناصر، مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع رینجرز کو دیں،واضح رہے کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 19سے 23دسمبر تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

تازہ ترین