• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی اور موٹر سائیکلیں چوری اور چھیننے میں ملوث 7ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل(اے وی ایل سی)نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑی، موٹر سائیکلیں چوری اور چھننے میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ملزمان سلطان شیخ ،کلیم پٹھان ،اورنگزیب ،حارث ،کامران عرف رفیق ،احدعرف بلی اوراحسان راجپوت کوگرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزمان چوری کی گئی موٹرسائیکلوں کا سامان فروخت کرنے میں بھی ملوث ہیں،اے وی ایل سی پولیس کے مطابق کارروائیاں جمشید کوارٹرز، اورنگی ٹاون، شاہ فیصل کالونی اور گلشن اقبال سے کی گئیں ،ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل، رکشہ اور مسروقہ سامان برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،علاوہ ازیں ملیر میمن گوٹھ کے قریب پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضےسے شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔

تازہ ترین